Breaking News

نوجوان لڑکی کا نرالا احتجاج، موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

مرزا پور : بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک نوعمر لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، جس کے باعث علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

یہ واقعہ کچوا تھانہ کے آدرش نگر پنچایت علاقے میں پیش آیا، جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے جب ایک لڑکی کو اونچے ٹاور پر چڑھا دیکھا تو فوراً شور مچادیا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو نیچے اترنے کی تلقین اور تنبیہہ کی لیکن وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔

پولیس اور مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بالآخر لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی اپنی ماں کی ڈانٹ پر ناراض ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھانے پہنچی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی کونسلنگ کی اور بعد ازاں اسے اہلِ خانہ کے حوالے کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جبکہ علاقے میں اس واقعے پر عوامی سطح پر چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمولی بات پر اس طرح کا خطرناک قدم اٹھانا افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں : دو بچوں کی ماں عاشق کے لیے ٹاور پر چڑھ گئی! ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے مطالبے کو منوانے کے لیے بلند ٹاور پر چڑھ گئی تھی۔

او واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ایک شادی شدہ خاتون بلند ٹاور پر چڑھ گئی، عورت کا یہ مطالبہ تھا کہ وہ اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ بلند ٹاور پر چڑھ کر مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرنے والی شادی شدہ عورت دو بچوں کی ماں ہے۔

اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lMsVtJO

No comments