57 سالہ شخص مردہ ماں کی پنشن لینے کے لیے لپ اسٹک لگاتا، زیورات پہنتا رہا
والدہ کی پنشن لینے کےلیے اٹلی میں ایک شخص نے انکی موت کے بعد ان کی حنوط شدہ لاش کو تین سال تک رکھا اور ہر ماہ اس کی پنشن حاصل کی۔
اٹلی میں ایک نہایت عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر یہ مجبوکردیا ہے کہ کوئی شخص صرف پیسوں کی خاطر اپنے خونی رشتوں کو مرنے کے بعد بھی استعمال کرسکتا ہے، مذکورہ شخص اپنی والدہ کی موت کے بعد تین سال تک ہر ماہ امی پنشن حاصل کرتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ شخص کا فراڈ اس وقت پکڑا گیا جب اس نے شناخت کی تجدید کے لیے زنانہ کپڑوں کے ساتھ اپنی ماں کا بھیس بدلا اور پنشن کی معیاد بڑھانے کےلیے پہنچا۔
پولیس کی جانب سے اس کے تہہ خانے میں پہنچنے اور اسکی ماں کی حنوط شدہ باقیات ملنے تک 57 سالہ شخص اپنی والدہ گرازیلا ڈیل اوگلیو کی پنشن کامیابی سے جمع کر رہا تھا۔
پنشن اسکیم کے ذریعے ملزم نے مجموعی طور پر تقریباً 50,000 پاؤنڈ کمائے، جب ماں کے آئی ڈی کارڈ کی میعاد ختم ہوئی تو وہ اس کی تجدید کرواتے ہوئے پکڑا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 57 سالہ شخص نے ماں کی موت کی اطلاع دیے بغیر اس کی لاش کو اٹلی کے لومبارڈی میں بورگو ورجیلیو کی کمیون میں اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھا۔
57 سالہ شخص سرکاری ملازمین کو بےوقوف بنانے کی کوشش کرنے کےلیے ایک عورت کا لباس، وگ، لپ اسٹک اور زیورات پہنے کمیون کے رجسٹری آفس میں آیا مگر پولیس نے تفتیش کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dytXY2R
No comments