کویت میں رہنے والے غیرملکی افراد کےلیے اہم خبر
کویت کے فرسٹ ڈپٹی منسٹر اور وزیر داخلہ شیخ فہد ال یوسف نے مملکت میں رہنے والے غیرملکی افراد کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔
وزیر داخلہ کی جانب سے جاری فرمان میں کویت میں رہنے والے غیرملکی افراد کےلیے نئے قوائد و ضوابط بیان کیے گئے ہیں، ان ضوابط میں انٹری ویزا، ریزیڈنٹس پرمٹ ان کی اقسام، فیس اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق کویت میں رہنے والے ایسے غیرملکی افراد جو اپنی فیملی کو اسپانسر کرنا چاہتے ہیں ان کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 800 کویتی دینار ہونی چاہیے۔
تاہم چند ایسے پیشے ہیں جن سے منسلک افراد کو ان نئے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ان میں حکومتی سیکٹر میں لیگل ریسرچ کے شعبے سے منسلک افراد، تعلیمی اداروں کے پروفیسرز کے علاوہ انجینئرز بھی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مسجد کے امام، موذن، حافظ قرآن اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو بھی نئے قوانین سے استثنیٰ ملے گا۔
میڈیا سے منسلک صحافی حضرات اور کورسپانڈنٹس، کھیل کے شعبے سے منسلک افراد جیسے ایتھلیٹس، کوچز جبکہ تجہیز و تدفین کی خدمات سے منسلک افراد کو بھی رعایت فراہم کی جائے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DJCozgf
No comments