امریکی فوجیوں کو گولی مارنے والا افغان شہری نکلا
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے قریب تعینات دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر 2 امریکی فوجیوں کو گولی مارنے کے واقعے میں ملوث زخمی حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار زخمی حملہ آور کی شناخت افغان شہری 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے۔ جو سال 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد وائٹ ہاؤس بند کرکےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، دونوں زخمی اہلکاروں کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈز سے ہے۔
علاوہ ازیں دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کو آئندہ سال میامی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ کے مطابق اس فیصلے کی وجہ جنوبی افریقہ میں سفید فام باشندوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں ہیں۔
مزید پڑھیں : وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈز فائرنگ سے شدید زخمی، ملزم گرفتار
صدر ٹرمپ نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ میری ہدایت پر جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی20 اجلاس جو آئندہ سال عظیم شہر میامی، فلوریڈا میں ہوگا، کی دعوت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ افریقانرز اور ہالینڈ، فرانس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے دیگر سفید فام باشندوں کو بھیانک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/IZrw1NP
No comments