Breaking News

وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈز فائرنگ سے ہلاک، ملزم گرفتار

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی، واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی مقامی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے فوری کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری نے فائرنگ کی تصدیق کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

فائرنگ کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے سلسلے میں فلوریڈا میں موجود تھے، جنہیں اس واقعے کی تفصیلات سے مطلع کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وہ تمام تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعے سے متعلق بریفنگ دیدی گئی ہے۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی جانور ہے جس نے2نیشنل گارڈز کو گولی ماری۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا گرفتار ملزم خود بھی شدید زخمی ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت سخت سزا ملے گی، خدا ہمارے عظیم نیشنل گارڈز، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محفوظ رکھے۔

زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعی عظیم لوگ تھے، میں بطور صدر اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ امریکا اور صدارتی دفتر کے تمام لوگ ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ozlNQBW

No comments