ترکیہ، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، داعش کے 357 مشتبہ ارکان گرفتار
انقرہ: ترکیہ میں سکیورٹی فورسز نے ملک گیر آپریشن کے دوران ایک ہی دن میں داعش کے 357 مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 357 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، کارروائیاں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس یونٹس نے مل کر انجام دیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں سرگرم ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
امریکی فوج نے داعش کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں
واضح رہے کہ ترکیہ میں سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل بھی استنبول میں کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو حراست میں لے لیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SJZIEgx
No comments