یروشلم میں ملٹری ہیڈکوارٹر بنانے کا اسرائیلی منصوبہ، حماس کا سخت ردعمل
حماس نے یروشلم کو فوج کا مرکز بنانے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔
حماس کے عہدیدار محمود مرداوی نے اسرائیلی وزارت دفاع اور یروشلم میونسپلٹی کے درمیان شہر میں ایک نیا فوجی ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے معاہدے کی مذمت کی ہے۔
اس منصوبے میں شہر کے داخلی راستے پر 30 منزلہ ملٹری کمپلیکس بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں وزارت دفاع کے دفاتر موجود ہوں گے۔
اس میں فوجی اہلکاروں کی یروشلم منتقلی، ملٹری میوزیم بنانے اور متعلقہ رہائش کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام علامتی طور پر اہم ہے کیونکہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر طویل عرصے سے تصور کیا جاتا رہا ہے۔
مرداوی نے کہا کہ یہ منصوبہ "مقبوضہ شہر کی عسکریت پسندی کی پالیسی میں خطرناک اضافے کی نمائندگی کرتا ہے اور شہر کی "آبادیاتی خصوصیات” کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر کی فلسطینی آبادی پر "پھندا تنگ کرنے کے مترادف ہے”۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/j74Nlxt
No comments