Breaking News

شارک کے حملے میں زخمی ہونے والا لڑکا دم توڑ گیا

سڈنی : آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر کے ساحل پر شارک کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 12 سالہ نیکو اینٹک اتوار کی سہ پہر سڈنی ہاربر کے جنوبی کنارے واقع ایک ساحل پر چٹان سے پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد مبینہ طور پر بل شارک کے حملے کا شکار ہوا۔

دوستوں نے اسے فوری طور پر پانی سے باہر نکال کر سڈنی چلڈرن ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

اتوار کی سہ پہر پیش آنے والا یہ واقعہ 48 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے ساحلوں پر ہونے والے چار شارک حملوں میں پہلا تھا۔

شارک

پولیس کے مطابق تیسرا حملہ پیر کے روز شمالی سڈنی میں پیش آیا، جس میں 27 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی سرجری کے بعد اس کی حالت بہتر ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں جبکہ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شارک حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صرف دو دن کے دوران چار حملے رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر درجنوں ساحلی مقامات کو احتیاطاً بند کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سمندر کا پانی گدلا ہو گیا تھا، جس سے شارک ساحل کے قریب آ گئیں اور حکام کے لیے بروقت نشاندہی اور وارننگ جاری کرنا مشکل ہو گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sGEWDaK

No comments