امریکا نے وینزویلا میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
وینزویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی میں عالمی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ وینزویلا میں امریکا کی فوجی کارروائی غیر قانونی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، تمام فریق اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی ضروری ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اجلاس میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مادورو کو منشیات کی عالمی مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، مادورو نے امریکی عوام پر حملے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کیا۔
امریکی مندوب نے کہا کہ یہ معاملہ وینزویلا یا اس کے عوام کے خلاف نہیں ہے، مادورو نے امریکی عوام پر حملے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کیا،یہ عوام کو دباؤ میں رکھنے کے ذمہ دار بھی ہیں۔
اس موقع پر سیکریٹری اقوام متحدہ کی نمائندہ کا کہنا تھا امریکی کارروائی میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں ہوئی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WPHU8ld
No comments