Breaking News

بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

نیویارک : امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن سے کانگریس کی نگران کمیٹی میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات کئے گئے ، بل کلنٹن نے کہا میں نےنہ کچھ برادیکھااورنہ ہی برا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والی ایک اہم اور حساس سماعت میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کانگریس کی نگران کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر ایپسٹین فائلز اور بدنامِ زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بیانات ریکارڈ کرادیا۔

سابق صدر نے تقریباً 6 گھنٹے تک بند کمرہ سماعت میں ارکانِ کانگریس کے سخت سوالات کا سامنا کیا۔

بل کلنٹن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ جیفری ایپسٹین کے گھناؤنے جرائم سے قطعی طور پر واقف نہیں تھے، اگر معلوم ہوتا کہ ایپسٹین کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے، تو وہ اس کے طیارے پر سفر نہ کرتے اور اسے رپورٹ کر دیتے۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ "میں نے نہ کچھ برا دیکھا اور نہ ہی کبھی کچھ برا کیا، جس نے مجھے شک میں ڈالا”۔

ان سے ایپسٹین کے نجی طیارے اور جزیرے پر مبینہ دوروں کے حوالے سے سوالات کیے گئے، جس پر انہوں نے اپنے دفاع میں دلائل دیے۔

بل کلنٹن نے اپنے صدارت کے بعد دوہزار کی دہائی کے اوائل میں ایپسٹین کے طیارے پر کئی بار سفر کیا، یہ سفر اس سے پہلے کے ہیں جب ایپسٹین دوہزار آٹھ میں نابالغ لڑکی سے بدکاری کے الزام میں سزا ہوئی، اس کا الزام اسی برس ثابت ہوا اور عدالت نے فیصلہ سنایا تھا۔

اس سماعت نے امریکی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے دیگر شخصیات کو بھی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اسی طرح کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا؟

ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ چونکہ ٹرمپ کا نام بھی ماضی میں ایپسٹین کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، اس لیے قانون کی نظر میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/M5om3Bf

No comments