Breaking News

میکسیکو: منشیات فروش سرغنہ کی ہلاکت کے بعد ہنگامے، اموات 73 ہوگئیں”

میکسیکو: بدنام زمانہ منشیات فروش سرغنہ ایل مینچو کی ہلاکت بعد ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں بدنام زمانہ منشیات فروش سرغنہ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ ملک کے بیشتر شہروں میں خوف و ہراس کا عالم ہے، سڑکیں اور بازار سنسان ہیں جبکہ شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرغنہ کی ہلاکت کے بعد مسلح ڈرگ کارٹلز نے منظم کارروائیاں شروع کر دیں۔

جدید اسلحے سے لیس ڈرگ کارٹلز نے ایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 25 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بدنام زمانہ منشیات فروش سرغنہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایل مینچو کی گرفتاری پر 15 ملین ڈالر انعام مقرر کیا گیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد ملک میں تشدد کی نئی لہر کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور حالات مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BVOM9we

No comments