Breaking News

شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں، فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن (19 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبا شریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ایک بار پھر کھل کر تعریف کر دی۔

غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بہت پسند کرتا ہوں، پاک بھارت جنگ کے دوران شہباز شریف کے ساتھ تعلقات مضبوط بنے، ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر زبردست شخصیت ہیں اور وہ بہت اعلیٰ سپہ سالار ہیں، وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور مجھے فائٹر پسند ہیں۔

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے

اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی، میں نے اپنا کردار ادا کیا اور اس جنگ کو رکوای، اس میں 11 جنگی طیارے گرائے گئے۔

جنگ رکوا کر 25 ملین افراد کی جانیں بچائیں

امریکی صدر کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے جنگ رکوا کر 25 ملین افراد کی جانیں بچائیں، پاک بھارت کی جنگ ہوتی تو 25 ملین افراد سے زیادہ جانیں جا سکتی تھیں، جنگ کے دوران شہباز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر جنگ کرو گے تو ٹریڈ نہیں کروں گا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھی ٹریڈ ڈیل ہوئی، میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر جنگ کرو گے تو ٹریڈ نہیں کروں گا، دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بہت تجارت کرتے ہیں، میں نے کہا کہ جنگ کرنے والے ملک کے ساتھ بزنس نہیں کروں گا اور اگر جنگ کی تو دونوں پر 200 فیصد تک ٹیرف لگاؤں گا، ایک نے چیخ کر کہا کہ 200 فیصد ٹیرف نہیں لگانا ایسا نہیں کرنا۔

جنگ بندی پر راضی ہونے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مزید جنگ کرنا چاہ رہے تھے لیکن ٹریڈ ڈیل کی وجہ سے رکے، دونوں ممالک جنگ کرتے تو انہیں بہت پیسوں سے ہاتھ دھونا پڑتا، دونوں طاقتور ایٹمی ملک ہیں ان میں جنگ ہونا اچھی بات نہیں، جنگ بندی پر راضی ہونے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/v1wSiAs

No comments