Breaking News

ویٹیکن کا ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار!

(20 فروری 2026): ویٹیکن نے امریکی صدر کے غزہ کے لیے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی اہلکار رڈینل پیٹرو پارولن، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ لیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے قائم کردہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شرکت نہیں کریں گے، کیونکہ عالمی تنازعات سے نمٹنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ہے۔

پارولن نے کہا کہ امن و سلامتی کےمعاملات میں اقوام متحدہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور عالمی تنازعات سے نمٹنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کو ہی سنبھالنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویٹیکن اپنی خاص مقام کی وجہ سے امن بورڈ میں شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ وہ دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے۔

ویٹیکن کے سفارتی اہلکار نے مزید کہا کہ غزہ کا تنازع حل کرنے کے لیے نئے پلیٹ فارم بنانے کے بجائے عالمی اتفاق رائے کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

پوپ لیو کی دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش

واضح رہے کہ پوپ لیو، جو پہلے امریکی پوپ ہیں اور ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ جنوری میں بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، غزہ کیلیے کس ملک نے کیا اعلان کیا؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/B5UQ37S

No comments