Breaking News

ایرانی ڈرونز کیخلاف امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی

ایرانی ڈرونز سے نمٹنے کے لیے امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے شہید ڈرون سے نمٹنے کے لیے امریکا کی طرف سے "خاص مدد” کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

زیلنسکی نے X پر لکھا کہ "یوکرین ان شراکت داروں کی مدد کر رہا ہے جو ہماری سلامتی کو یقینی بنانے اور ہمارے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ضروری ذرائع فراہم کرنے اور یوکرین کے ماہرین کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دی ہیں جو مطلوبہ سیکورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ

زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے رات کے خطاب میں کہا تھا کہ یوکرین روزانہ امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے بشمول ایران میں جنگ کے بارے میں۔

واضح رہے کہ یوکرینی ڈرونز نے روس میں بڑی تباہی پھیلائی ہے اور دشمن کے خلاف ڈرونز کارروائیاں کارآمد رہی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ytgu6pZ

No comments