Breaking News

پراجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا گیا، مارکو روبیو

واشنگٹن (18 مئی 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سمندر میں شروع کیے گئے پراجیکٹ فریڈم کو پاکستان کی درخواست پر روکا گیا۔

مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم روکنے سے ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، اس لیے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے امریکا نے پراجیکٹ فریڈم بند کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کشیدگی کو کم کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود، ایرانی فورسز نے گزشتہ ہفتے امریکی تباہ کن جہازوں پر فائرنگ کی۔ روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے لیکن ایران کے اندر تقسیم ترقی کو سست کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران امریکا میں مستقل جنگ بندی اور خطے میں امن کے مشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں موجود ہیں جہاں انھوں نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان سے ون آن ون ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات بھی ہوئی۔ ایرانی صدر نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا پڑوسی ملکوں نے اپنی سرزمین کی اجازت نہ دے کر امریکا اور اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔


’ایران فوری فیصلہ کرے ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچےگا‘


دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دل چسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سفارتی روابط اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qnYJHWl

No comments