Breaking News

ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے سے انکار کر دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

مین ہٹن : ایران نے اپنی جوہری تنصیبات ختم کرنے سے انکار کر دیا، یہ بات امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتائی۔

ایران نے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی تجویز کا باضابطہ جواب دے دیا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم کی بلند سطح کم کرنے پر تیار ہے اور انتہائی افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک منتقل کرنے پر آمادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران آبنائے ہرمز بتدریج کھولنے پر تیار ہے، تاہم امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرط رکھی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے جنگ کے خاتمے کی شرط رکھ دی، ایران کا کہنا ہے عالمی ضمانتوں کے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھل سکتی۔

امریکی اخبارف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے جواب دیا ہے کہ آئندہ 30 دنوں میں جوہری مسائل پر بات کی جائے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے جواب پر اپنا سخت ردعمل دے چکے ہیں اور اسے “ناقابلِ قبول” قرار دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن ایران سے فوری اور واضح یقین دہانیاں چاہتا تھا، جو ایرانی جواب میں شامل نہیں تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات موجود ہیں، تاہم جواب آنے کے بعد مذاکرات کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا اور ثالثی کا عمل جاری رہنے کا امکان ہے۔

مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/shWHdgI

No comments