جنگ کا خاتمہ : صدر ٹرمپ نے ایران کا جواب مسترد کردیا
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی تجاویز سے متعلق ایران کے جواب کو مسترد کردیا ان کا کہنا ہے کہ ایران کا جواب قابل قبول نہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے دی گئی امریکی تجویز پر کھیل کھیل رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی ایران کے نام نہاد ’نمائندوں‘ کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے۔ مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکی منصوبے کے جواب کو ثالثی کے لیے پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا یہ پہلا ردعمل ہے جو ایران کی جانب سے امریکی تجویز کا جواب دینے کے بعد سامنے آیا ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ آخر وہ کون سی بات تھی جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ نے اتنا مختصر اور دوٹوک بیان جاری کیا۔
تاہم یہ کہنا درست ہوگا کہ ایران جن نکات کو آگے بڑھا رہا تھا، مثلاً امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرانا، پابندیوں کے مسئلے کو حل کرنا اور ایران کے جوہری پروگرام پر عائد ممکنہ پابندیوں سے متعلق معاملات، ان تمام نکات کو امریکی صدر نے مسترد کر دیا ہے۔ ۔
فیلڈ مارشل نے بتایا امریکی تجاویز پر ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے، وزیر اعظم
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/NkEIXCM
No comments