امریکی فوجیوں کو لوکیشن ڈیٹا سے ٹارگٹ کیے جانے کا انکشاف ، پینٹاگون میں کھلبلی مچ گئی
واشنگٹن : امریکی فوجیوں کو لوکیشن ڈیٹا سے ٹارگٹ کیے جانے کا انکشاف کے بعد پینٹاگون میں کھلبلی مچ گئی ، تمام اہلکاروں کیلئے اسمارٹ فونز اور لوکیشن سروسز کےاستعمال پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک انتہائی سنگین سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، جس کے بعد امریکی دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ بیرونی طاقتیں اور روسی ہیکرز عام موبائل ایپس اور کمرشل ڈیٹا کے ذریعے امریکی فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی حساس معلومات اور لوکیشن چوری کر کے انہیں باقاعدہ نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی فوج نے اپنے تمام اہلکاروں کے لیے اسمارٹ فونز اور لوکیشن سروسز کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز سمیت کئی بیرونی دشمن طاقتیں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام نے اس بات کے پختہ شواہد حاصل کر لیے ہیں کہ چوری کیا گیا یہ فوجی ڈیٹا ڈارک ویب اور مختلف خفیہ پلیٹ فارمز پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی سنگین قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور فوجیوں کے کوائف اور ان کی لوکیشن کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ پینٹاگون کی جانب سے امریکی ‘سائبر کمانڈ’ کو ہنگامی طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
سائبر کمانڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ لوکیشن ڈیٹا چوری کرنے والے تمام مشتبہ نیٹ ورکس اور ایپس کے خلاف فوری اور بے رحم کریک ڈاؤن کا آغاز کرے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dktpHLG
No comments