عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے لیے نئی تجویز دے دی، عراقچی کا رد عمل
مسقط (12 جولائی 2026): عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے 2 الگ بحری راہداریوں کے قیام کی تجویز پیش کر دی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت جنوبی بحری راہداری کو بین الاقوامی جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کے لیے مختص کیا جائے گا، جب کہ شمالی بحری راہداری استعمال کرنے والے جہازوں کو ایران سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
مجوزہ معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا ٹول یا اضافی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔
اس حوالے سے مسقط میں ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی، بحری سلامتی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کا اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر امریکی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
عمانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزاد جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی اور سیاسی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے دوران عمان کی دو الگ بحری راہداری والی تجویز کو فوری طور پر قبول نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر تہران میں مزید غور و خوض اور اندرونی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد اعلیٰ ایرانی قیادت ہی اس منصوبے کی منظوری کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/q3vE7rS
No comments