Breaking News

ایران کا اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر امریکی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

تہران (12 جولائی 2026): ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران امریکی اڈے پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو۔نائن ڈرونز رکھنے والے ہینگرز کو تباہ کر دیا گیا۔

تاہم ابھی امریکا یا اردن نے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، اس سے قبل پاسداران انقلاب نے یو اے ای، قطر اور بحرین میں بھی امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی کی ہے، تازہ امریکی حملوں میں صوبہ بوشہر کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق بوشہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 12 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں بندر دیر میں 5، عسلویہ میں 4 اور بوشہر شہر میں 3 دھماکے شامل ہیں۔


امریکا کی ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی، بوشہر اور ہرمزگان میں متعدد فوجی تنصیبات نشانہ


ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر کے علاقے ریشہ میں فوجی بیرکوں اور بندر دیر میں ایک فوجی چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ شہر کنگان میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مزید برآں جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر جاسک میں 10 سے زائد دھماکوں، چابہار کے قریب 2 دھماکوں اور جزیرہ قشم پر بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zGgCMUr

No comments