Breaking News

سعودی عرب نے پابندی ختم کردی!

ریاض: سعودی حکومت نے اسکولوں کے گیٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کوروباوائرس پر کنٹرول پانے کے بعد اسکولوں کے داخلی دروازوں پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کی وزارت تعلیم نے اسکولوں سے متعلق کورونا وبا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی ہیں جن میں مذکورہ پابندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں میزوں والی رکاوٹیں بھی ختم کی جارہی ہیں، بسوں میں سماجی فاصلے کی شرط میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کا خیال رکھا جائے گا، مرحلہ وار جائزہ لیتے رہیں گے۔

سعودی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں تعلیم دینے والے عملے، انتظامی کارکنان، طلبا سب وبا سے محفوظ رہیں، نئی گائیڈ کا بنیادی مقصد سکولوں میں تعلیم کا عمل محفوظ طریقے سے جاری رکھنا ہے۔

The post سعودی عرب نے پابندی ختم کردی! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kLbasU

No comments