Breaking News

حکومتی وزیر نے مسلم لیگ ن میں‌ شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ‌ دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی سختی سےتردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ایسی جھوٹی خبریں پہلے میرے راستےکی رکاوٹ بنیں نہ آئندہ بنیں گی، پی ٹی آئی سےاختلافات کی اطلاعات شرپسند ذہنوں کی اختراع ہے‘۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی قیادت، پارٹی منشور پر میرااعتماد غیر متزلزل ہے، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اپنے قائد کے ہمراہ مصروف عمل رہا اور آئندہ بھی رہوں گا‘۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے غلام سرور سے وزارتِ پیٹرولیم کا قلم دان واپس لے کر وزیر برائے ہوائی بازی مقرر کیا تھا۔

غلام سرور اگست 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 2002 سے 2007 اور 2013 سے 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

The post حکومتی وزیر نے مسلم لیگ ن میں‌ شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ‌ دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kQl38L

No comments