Breaking News

بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کررہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے کیونکہ وہاں اقتصادی بحران پیدا ہونے سے مزید معاشی تباہی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی نئی حکومت کو مالی معاونت درکار ہے، اسی لیے افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی ابتری پر قابو پانے کیلئے افغانستان یہ پیسہ استعمال کرسکتا ہے، بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے منفی اور مشکوک کردار کے باعث افغانستان میں امن کاوشوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں، امید ہے بھارت افغانستان میں اسپائلرکے کردار کو ختم کردے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اسپائلر کردار کے خاتمے سے سیاسی مفاہمت کا راستہ آسان ہوگا، افغانستان میں بحران سے دہشت گرد عناصر کو پنپنےکا موقع ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے بحران کے اس خطے کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثرات پڑسکتے ہیں۔ ہم افغانستان کےاندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے، افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک آمد سے خطہ متاثر ہوگا۔

The post بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کررہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zI17cv

No comments