Breaking News

یو اے ای میں سونے کی نئی قیمتیں مقرر

یو اے ای

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2067 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کا نرخ دو ہزار سڑسٹھ درہم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار سڑسٹھ درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونا دو سو چھ درہم جبکہ ایک ملی گرام بیس فلس کا ہے۔

گزشتہ روز ایشیائی مارکیٹس میں سونے کے ریٹ سترہ سو ساٹھ ڈالر پر بند ہوئے جبکہ نیویارک میں اس کموڈیٹی کا معمولی حجم کے ساتھ سترہ سو پیتالیس ڈالر پر اختتام ہوا۔

آج انویسٹرز کی نظریں امریکی معیشت، فیڈرل بونڈز اور یو ایس کے دس سال کے ٹریژری بل پر مرکوز رہیں گی۔ دنیا میں سونے کی بھاؤ سترہ سو چالیس سے سترہ سو ساٹھ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

The post یو اے ای میں سونے کی نئی قیمتیں مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XRox1R

No comments