Breaking News

طوفانی بارشیں: بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی!

کراچی: شہرقائد میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر پورٹ قاسم بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کو خطرات لاحق ہیں، انتظامیہ نے ضروری اقدامات اٹھا لیے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم میں برتھ پر کھڑے جہازوں اور لانچوں کو طوفان سے خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے جہازوں اور لانچوں پر اضافی لنگر و رسے باندھ دیے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔

طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔

مشیربرائے بحالیات غلام رسول کی ہدایت پر نکاسی کے لیے پیشگی انتظامات بھی کرلیے گئے۔ کراچی اوردیگر اضلاع میں مزید ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپ بھیج دیے گئے ہیں۔

آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

خیال رہے کہ سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

The post طوفانی بارشیں: بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZKYrP6

No comments