ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی مریم نوازکی ہر تاریخ پر بہانا بنانے کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازکی ہر تاریخ پر بہانابنانے کیخلاف درخواست دائر کر دی ، جس میں کہا قانون کےتحت عدالت مریم نوازکی اپیل کافیصلہ30دن کے اندر کر دے۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی اپیلوں کے معاملے پر نیب نےمریم نوازکی ہر تاریخ پر بہانابنانے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔
نیب کی دائرکردہ درخواستیں آج سماعت کیلئے مقررکردی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کےتحت عدالت مریم نوازکی اپیل کافیصلہ30دن کے اندر کر دے، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی اپیل عدالت کے سامنے فیصلہ کیلئے زیرالتوا ہے۔
متفرق درخواست میں کہا کہ مریم نواز نےکیس کوتاخیر اورروکنے کیلئے پوری کوشش کی ہے، اپیلوں کے فیصلے کے لیے 30 دن کی مدت ہے، مریم نوازضمانت کی رعایت کاغلط استعمال کررہی ہے۔
نیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازکےوکیل نے4بارسماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، گزشتہ سماعت پرمریم نوازنےوکیل کی خدمات حاصل کرنےکی استدعاکی تاہم ابھی تک نئے وکیل کے وکالت نامہ ہائیکورٹ میں جمع نہیں کرایا، مریم نوازاپیل التوا کے لئے ہر قسم کے بہانابنارہی ہے۔
The post ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی مریم نوازکی ہر تاریخ پر بہانا بنانے کیخلاف درخواست دائر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZCV6S9
No comments