Breaking News

روس کا چوری کے شبہ میں 3 امریکی سفارت کاروں کے خلاف انتہائی قدم

ماسکو: روس نے اپنے ملک میں موجود 3 امریکی سفارت کاروں سے سفارتی استثنیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، مذکورہ سفارت کار ایک روسی شہری کی حساس ذاتی اشیا چوری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک سرکاری سفارتی مراسلہ بھیجا جس میں سفارت خانے کے 3 ملازمین سے سفارتی استثنیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ان پر مجرمانہ الزامات لگائے جائیں۔

امریکی سفارتخانے کو روانہ کردہ احتجاجی مراسلے میں ایک روسی شہری کی ذاتی حساس اشیا چوری کرنے والے امریکی سفارت کاروں کی سفارتی استثنیٰ کو ہٹاتے ہوئے ان کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کیے جانے کی راہ ہموار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے روس کی اس درخواست کو مسترد کیے جانے کی صورت میں مذکورہ تینوں سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روس چھوڑنے کا کہا جائے گا۔

The post روس کا چوری کے شبہ میں 3 امریکی سفارت کاروں کے خلاف انتہائی قدم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iJEWNh

No comments