Breaking News

سعودی دارالحکومت میں بڑا ایکشن!

ریاض: سعودی وزارت توانائی کی تفتیشی ٹیموں نے دارالحکومت میں غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے مرکز کو سیل کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے دارالحکومت ریاض میں وزارت توانائی کی تفتیشی ٹیموں نے مصدقہ اطلاعات پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی غیرقانونی ‘سائٹ’ سیل کیا ہے۔

وزارت توانائی کو اطلاع ملی تھی کہ شہر میں غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مقام پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جارہی تھیں وہاں حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے تھے جبکہ پٹرولیم منصوعات فروخت کرنےکا لائسنس بھی نہیں تھا۔

بعد ازاں متعلقہ ٹیموں نے کارروائی کی اور مرکز کو سیل کردیا جبکہ ملوث افراد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

تفتیشی کمیٹی کا کہنا تھا کہ سائٹ سے 6 سو ٹن سے زیادہ ڈیزل اور پٹرول برآمد ہوا جسے کمیٹی نے اپنی تحویل میں لے کر اسے محفوظ طریقے سے وہاں سے منتقل کردیا ہے۔

The post سعودی دارالحکومت میں بڑا ایکشن! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DBuf7C

No comments