کیپٹل حملے کی تحقیقات، سابق صدر ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ
واشنگٹن : کپیٹل ہل حملے کے معاملے پر ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی جو بائیڈن انتظامیہ نے مسترد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر ان کے حامیوں نے کپیٹل ہل پر حملہ کردیا سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
کپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کے معاملے میں سابق صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ وائٹ ہاؤس میں موجود ٹرمپ کا 6 جنوری کا ریکارڈ تحقیقات کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے وکلاء کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست کی گئی تاہم بائیڈن انتظامیہ نے درخواست مسترد کردی۔
بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدارتی استثنیٰ اس معاملے میں امریکا کے مفاد میں نہیں ہے کیوں کہ ٹرمپ نے 6 جنوری کو اپنے خطاب میں اپنے حامیوں کو کپیٹل ہل جانے کےلیے اکسایا تھا۔
The post کیپٹل حملے کی تحقیقات، سابق صدر ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mGxXpO
No comments