اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کی شکایات پر سی اے اے کا نوٹس، جواب طلب
کراچی: سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے فضائی کمپنی کی جانب سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مسافروں کو مشروبات اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے کر ایئرلائنز سے جواب طلب کیا اور انہیں احکامات پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایت کی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی کمپنیوں کو جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یکم اکتوبر سے این سی او سی ہدایت پر پروازوں پر مسافروں کو کھانے کی سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کی روشنی میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔
مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سی اے اے نے 12 اکتوبر تک تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
The post اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کی شکایات پر سی اے اے کا نوٹس، جواب طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WVk6D3
No comments