Breaking News

قدیم اور نایاب گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کیلئے فیس مقرر

ریاض : سعودی عرب میں نے قدیمی گاڑیوں کو محفوظ بنانے والے افراد کےلیے خصوصی نمبر پلیٹ کی فیس متعین کردی۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نے پرانی اور قدیمی گاڑیوں کا تحفظ کرنے والے افراد کی سہولت کیلئے نمبرپلیٹ کی تین ہزار ریاست فیس متعین کردی ہے جب کہ نمبر پلیٹ گم ہونے یا تلف ہونے کی صورت میں فیس 100 وصول کی جائے گی۔

خصوصی نمبر پلیٹ فیس کو مختلف قسم کی گاڑیوں کے فیس چارٹ میں شامل کردیا گیا ہے جسے ’قدیم تاریخی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے پرانی تاریخی گاڑیوں سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردئیے ہیں، جس کے تحت قدیمی گاڑیوں کو چلانے کے لیے سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہوگا۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ تاریخی گاڑیوں پر اندراج کی تجدید کا ضابطہ لاگو نہیں ہوگا، ان کا کمپیوٹر ہوگا نہ انشورنس۔

The post قدیم اور نایاب گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کیلئے فیس مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A4h8tB

No comments