Breaking News

‘یکم نومبر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ سعودی حکومت کا بڑا ریلیف

ریاض: سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعض نکات میں ترمیم کی منظوری دے دی، نئے قانون کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا جس سے کئی شعبے فائدہ اٹھائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی زکوۃ ، ٹیکس او کسٹم اتھارٹی نے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے بعض نکات میں ترمیم کی منظوری جاری کی ہے، ان ترامیم کے تحت حکومتی اداروں سے معاہدے کرنے والے کنٹریکٹرز کو ’واٹ‘ کٹوتی کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے، جس سے متعلقہ اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترمیم میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی کنٹریکٹر کی جانب سے سپلائی کی تاریخ اور ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔

اس اقدام سے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے سپلائز اور محتلف خدمات انجام دینے والے ادارے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے نظام میں کی جانے والی ترمیم سے کافی فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی کی جانے والی ترمیم سے حکومت کی جانب سے نجی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات قابل قدر ہیں جس سے پرائیوٹ سیکٹر کو کافی فائدہ ہوگا۔

The post ‘یکم نومبر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ سعودی حکومت کا بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mGWjj4

No comments