ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
کراچی : ایک ارب روپ مالیت سے زائد کے ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور ان کے اہل خانہ کی ضمانت کی منسوخی پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
ایک ارب روپ مالیت سےزائد کےناجائزاثاثےبنانےکےالزام میں ضمانت پر رہا اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
سماعت میں عدالت سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کی ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گا، اہل خانہ میں ان کی اہلیہ ، بیٹا اور3بیٹیاں شامل ہیں۔
عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا سے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ، آغا سراج درانی کیخلاف 1 ارب سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نےآغاسراج درانی اوردیگرکی ضمانت منظور کی تھی۔
بعد ازاں نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ضمانتوں پردوبارہ دلائل سننے کے لیے معاملہ واپس بجھوایا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلےکے لیے 2ججزپربینچ تشکیل دیا تھا۔
The post ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YSKHl7
No comments