کویتی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا
کویت سٹی : سول سروس کمیشن نے کویت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹر جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اینستھیزیا اور ایمرجنسی کے شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں رواں سال کی یکم جولائی 2021 سے 500 کویتی دینار کا اضافہ کر دیا گا ہے۔
باخبر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو بتایا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا۔
ذرائع نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ سول سروس کمیشن نے سرکاری ہسپتالوں کے تین اہم شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے لیے ماہانہ 500 دینار کے”خصوصی” اضافے کی منظوری دی ہے۔
مذکورہ منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے جبکہ گزر جانے والے تین مہینوں کی اضافی تنخواہ ایک ساتھ دی جائے گی۔
The post کویتی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p0rrwJ
No comments