اب کوئی لاک ڈاؤن یا پابندی عائد نہیں ہوگی، حکومت نے خوشخبری سنادی
سنگاپور کے وزیر اعظم نے کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود کرونا وائرس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل کرنے کے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کردیا۔
وزیراعظم لی شیئن لونگ نے قوم سے خطاب میں سنگاپور میں ویکسین بریک تھرو انفیکشن یعنی ویکسین لگنے کے باوجود وائرس کا شکار ہونے سے متعلق گفتگو کی۔
وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ 98 فیصد سے زیادہ مقامی متاثرین میں معمولی یا بالکل کوئی علامات نہیں ہیں۔
انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کا کہ حکومت اب لاک ڈاؤن یا دیگر سماجی یا معاشی پابندیاں عائد نہیں کرے گی بلکہ اب کرونا کے ساتھ رہنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی 83 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سنگاپور میں کرونا وائرس کے ریکارڈ تین ہزار پانچ سو نوّے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
The post اب کوئی لاک ڈاؤن یا پابندی عائد نہیں ہوگی، حکومت نے خوشخبری سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Auk2YL
No comments