سعودی عرب: سونے قیمتوں میں زبردست کمی
ریاض : سعودی عرب میں جمعہ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا، عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت پر بھی مرتب ہوئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں سونے کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جمعہ 8 اکتوبر کو 24 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 211.79 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹس میں 21 قیراط والے سونے کی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے اس حوالے سے بھی 21 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 185.32 ریال ( 49.41 ڈالر) رہے۔
18 قیراط والا ایک گرام سونا 158.85 ریال جبکہ 14 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 123.55 ریال رہے۔
مملکت میں سونے کی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 6587 ریال (1756.37 ڈالر) رہی۔
The post سعودی عرب: سونے قیمتوں میں زبردست کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YFhNVF
No comments