سعودی عرب سے ملنے والی رقم امداد نہیں، وزارت خزانہ نے واضح کردیا
اسلام آباد : وزارت خزانہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم امداد نہیں ، پاکستان اس کے بدلے 3.2 فیصد سالانہ ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ کوئی امداد نہیں ہے، سعودی عرب3ارب ڈالرپاکستان میں رکھےگا اور پاکستان سعودی عرب کوڈیپوزٹ کے بدلے 3.2 فیصد سالانہ ادا کرے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریزرو 31 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جوکہتے ہیں ڈالر180 کا ہوجائے گا تو ایسا کچھ حکومت کے ذہن میں نہیں۔
ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ تجارتی خسارے کے باعث ملک میں ڈالرکے ریٹ اوپر جارہے تھے، اکتوبر میں تجارت کے نمبر بہت اچھے آرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں کامسئلہ صوبائی ہے، وزیراعظم کے اختیارمیں ہے پیٹرولیم قیمتوں کاعوام پر کتنا بوجھ ڈالا جائے۔
The post سعودی عرب سے ملنے والی رقم امداد نہیں، وزارت خزانہ نے واضح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nHDCMW
No comments