سعودی عرب: ملازمین کیلئے اہم وضاحت
ریاض: سعودی عرب میں ورکرز کیلئے وضاحت پیش کی گئی ہے کہ وہ کس طرح تنخواہ کا اکاؤنٹ ایک بینک سے دوسرے میں منتقل کر سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک(ساما) کا کہنا ہے کہ تنخواہ کا اکاؤنٹ ایک بینک سے دوسرے بینک میں تبدیل کرنے کے لیے شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے، بنیادی شرط صارف کے ذمہ بینک کا قرض نہ ہونا ہے۔
ساما نے وضاحت کی کہ بینک اکاؤنٹ منتقل کرنے کے لیے پہلے بینک سے کسی بھی قسم کے واجبات کی عدم ادائیگی کا این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔
اس ضمن میں دو طرح کا این او سی جاری کیا جائے گا ایک واجبات سے متعلق اور دوسرا کریڈیٹ کارڈ کے لیے۔ اول الذکر کے لیے این او سی 7 دن کے لیے کارآمد ہوگا۔
جبکہ کریڈیٹ کارڈ کےلیے جاری کیا جانے والا این اوسی 30 ورکنگ ڈیز کےلیے کارآمد ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے مطابق کارکنوں کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہیں جس کے لیے کمپنی کی جانب سے تنخواہ کا اکاؤنٹ کھولنے کےلیے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
The post سعودی عرب: ملازمین کیلئے اہم وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mHv08c
No comments