Breaking News

طویل القامت ریچھ کے قریب جاکر تصویر کھینچنا امریکی خاتون کو مہنگا پڑگیا

واشنگٹن : امریکی خاتون کو یلواسٹون نیشنل پارک میں بھورے ریچھ کے انتہائی قریب جاکر تصویر کھینچا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون سیاح سمانتھا ڈہرنگ کو جانوروں کی تصاویر عکسبند کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے جس کےلیے وہ اپنی جان بھی داؤ پر لگانے کو تیار رہتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکا کے یلو اسٹون نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں سمانتھا نے تین بچوں کے ساتھ موجود بھورے ریچھ کے قریب جاکر تصویر کھینچنے کا فیصلہ کیا۔

پارک رینجرز نے سیاحوں کو حفاظت کےلیے پیچھے ہٹنے کا کہا تو سمانتھا مزید قریب گئیں اور ریچھ کی تصاویر بنائی۔

مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امریک کے قائم مقام اٹارنی باب مرے نے بچوں کے ساتھ موجود ریچھ کی قریب سے تصاویر لینا بےوقوفی اور خطرناک قرار دیا اور خاتون سیاح کو سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو چار روز جیل اور ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

The post طویل القامت ریچھ کے قریب جاکر تصویر کھینچنا امریکی خاتون کو مہنگا پڑگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AoK13J

No comments