Breaking News

وزیراعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جعلساز مصطفیٰ انصاری وزیر اعظم ہاؤ س کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹتا تھا، ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا ہوا تھا اور تنظیم نیشنل پیس کونسل انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فراڈ کر چکا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا، ملزم سے وزیر اعظم ہاؤ س کے جعلی لیٹر پیڈ، کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں اور جعلی سرکاری دستاویز برآمد کرلیں گئیں ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیٹ بنا رکھی تھی جسے پی ٹی اے سے بلاک کرادیا گیا ہے جبکہ نیشنل پیس کونسل کے نام سے رجسٹرڈ پارٹی کو الیکشن کمیشن نے کیسنل کردیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے پارٹی کے نام پر تین لاکھ سے زائد لوگوں سے پیسے بٹور پر فراڈ کیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

The post وزیراعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Dnl76y

No comments