کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
لاہور : کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات دیتے ہوئے رولزآف انگیجمنٹ طے کردیئے۔
تفصیلات کے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔
پنجاب حکومت نے رینجرزکےرولزآف انگیجمنٹ طےکردیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ رینجرزکی تعیناتی کرے گی، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، پولیس اوررینجرزکےپاس انسداددہشتگردی کےاختیارات ہوں گے ، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈاسلحےکےاستعمال کی اجازت دےسکتا ہے۔
گذشتہ روز حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔
حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا۔
The post کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vRQDH7
No comments