غیرملکی ملازمین کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا اعلان
ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی کارکنان پر انحصار کرنے والی 4 ہزار فیکٹریوں کو ڈیجیٹل انڈسٹری میں تبدیل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کارکنان پر غیر معمولی انحصار کرنے والی 4 ہزار فیکٹریوں کو ڈیجیٹل انڈسٹری میں تبدیل کیا جائے گا، اس اقدام سے مقامی شہریوں کے لیے بھی مختلف نوعیت کی نوکریاں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں میں افرادی قوت کے بجائے مشینی وسائل پر انحصار بڑھانے کا ارادہ ہے۔
بندر الخریف نے کہا کہ سعودی عرب میں آج کل صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں روزگار کے مواقع ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہیں، دونوں شعبے مقامی شہریوں کے لیے مناسب مواقع مہیا کررہے ہیں۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ روزگار کے متلاشی مقامی نوجوانوں کو صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں موجود ملازمتوں کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوا ساز فیکٹریوں سمیت دیگر اداروں سے متعلق اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
The post غیرملکی ملازمین کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vUn7jX
No comments