Breaking News

این اے133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو لیک، پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

لاہور: این اے 133ضمنی الیکشن کیلئےمبینہ طور پرووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو لیک ہوگئی، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہےہیں وہاں لیگی امیدوار کےپوسٹرز آویزاں ہیں۔

فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ قرآن پر حلف،نام کا اندراج اور رقم دی جارہی ہے جبکہ ووٹ خریدنے والوں نے ماسک پہن رکھےہیں۔

مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہے،پیسےکا لالچ دےکر ووٹ خریدےجارہےہیں جو کہ کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابی قوانین کے مطابق کسی کےضمیر کو نہیں خریداجاسکتا، ویڈیوز سےثابت ہورہاہے کہ باقاعدہ ضمیرخریدےجارہےہیں، الیکشن کمیشن کواس سےبڑا کیاثبوت چاہیے؟ فوری نوٹس لینا چاہیے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133میں ضمنی الیکشن 5دسمبر کو ہوگا۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ الیکشن سے پہلے باہر ہوچکے ہیں اور ان کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں رجسٹرڈ نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہوچکے ہیں۔

The post این اے133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو لیک، پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G9M9Qn

No comments