کرونا وائرس: کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 5 اموات
اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے 303 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 مزید اموات ہوئیں، ملک میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد لگ بھگ 5 کروڑ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 709 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے،اس دوران کرونا وائرس کے 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24گھنٹےمیں کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح0.81فیصدرہی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 946 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی۔
دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے خدشے کو دیکھتے ہوئے 6 ممالک ہانگ کانگ، نمیبیا، جنوبی افریقا، لیسوتھو، بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 6افریقی ممالک اورہانگ کانگ سے سفرپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا کی نئی قسم کے بعد پاکستان کا بڑا فیصلہ
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان سے افریقی ممالک کے سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل جنوبی افریقا کے ماہرین نے کرونا کی نئی تغیر شدہ قسم کے حوالے سے انکشاف کیا اور بتایا تھا کہ ایک صوبے میں تقریباً دو درجن شہریوں کو اس کی تشخیص ہوئی ہے۔
افریقی ماہرین نے کرونا کی نئی قسم کو بی ون ڈاٹ ونڈاٹ فائیو ٹو نائن کا نام دیا اور اس کے تیزے سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کی یہ قسم ماضی کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
The post کرونا وائرس: کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 5 اموات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FKHP9U
No comments