Breaking News

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید نئے کیسز سامنے آگئے

ڈینگی

اسلام آباد : شہر اقتدار میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید94 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہوئے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن بدن ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں94ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے71 اور اربن ایریا سے27ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر اب تک3933ڈینگی کیسز سامنےآچکے ہیں۔

ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رورل ایریا2289 اوراربن ایریا1644ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے15اموات ہوچکی ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید نئے کیسز سامنے آگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EN4SAv

No comments