بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا ممنوع، آج سے جرمانہ
ریاض: سعودی عرب میں بچوں کو گاڑی کی پیسنجر سیٹ پر بٹھانے پر جرمانوں کا نفاذ آج سے شروع ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نفاذ شروع ہو چکا ہے، سعودی محکمہ ٹریفک نے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا ممنوع قرار دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے قوانین کے مطابق 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔
سعودی محکمہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پچھلی سیٹ پر مخصوص کرسی پر بٹھانا ضروری ہے، 10 سال سے کم عمر بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے سے کم سے کم 300 ریال اور زیادہ سے زیادہ 500 ریال جرمانہ ہوگا۔
مملکت میں خلاف ورزی پر جرمانوں کا نفاذ آج سے شروع ہوگیا ہے، اس پابندی سے استثنی صرف ان گاڑیوں کو ہے جن میں پچھلی سیٹ نہیں ہے۔
The post بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا ممنوع، آج سے جرمانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CYZslv
No comments