Breaking News

محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، آئندہ دنوں میں سردی کی شدت بڑھے گی۔

‘کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب17فیصد ہے’۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں نے برف کی چاردڑ اوڑھ لی، سیاحوں کے لیے بھی انتباہ جاری ہوا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے، صبح اور رات کے اوقات موسم سرد رہتا ہے، نومبر کے اختتام تک شہرقائد میں بھی ٹھنڈ بڑھ سکتی ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wG3ahx

No comments