لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈرکراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
کراچی : لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈرکراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان حوالے کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کور میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل محمدسعید نےکورکمانڈرکراچی کی ذمہ داریاں سنبھالی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کراچی کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدسعید کے حوالے کی۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کمانڈاورانسٹرکشنل معاملات کاوسیع تجربہ ہے، وہ کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفسادمیں آئی جی ایف سی بلوچستان کےعہدے پر تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈکمانڈ کی جبکہ وہ مشرقی سرحداورایل اوسی پربھی خدمات انجام دےچکےہیں۔
The post لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈرکراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Yxb7ca
No comments