Breaking News

سعودی عرب میں نئے ‘ایس او پیز’ جاری

ریاض: سعودی عرب میں کھلے تفریحی مقامات کے لیے نئے ایس او پیز(کورونا احتیاطی تدابیر) جاری ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مکمل گنجائش کے ساتھ شائقین کو کھلے تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔

سعودی ادارہ صحت نے بتایا کہ پارکوں اور فٹ پاتھوں پر کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھلے تفریحی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے، توکلنا ایپ میں شائقین کا ریکارڈ ویکسین یافتہ ہونا بھی ضروری ہے۔

سعودی عرب: پابندی ختم، حکومت نے اجازت دے دی

دریں اثنا سعودی حکومت نے شادی ہالز میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی اور تقریبات کے لیے ہالز کو پوری گنجائش کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

ریاض میونسپلٹی نے شادی ہالز اور تقریبات کے لیے کورونا سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے تحت ہالز کے شرکا کو سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کرنا پڑے گی۔

The post سعودی عرب میں نئے ‘ایس او پیز’ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BSdaFe

No comments