پاکستان سے براہ راست سعودی عرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستان سے براہ راست مملکت آنے سے متعلق وضاحت پیش کی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا کہ اس نے مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی ہے کیا پاکستان جاکر اپنی فیملی کو بھی براہ راست سعودی عرب لاسکتا ہوں؟۔
مملکت کے محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سفری احکامات صادر کیے جا چکے ہیں جن کے مطابق سفری پابندی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے وہ اقامہ ہولڈرز ہی براہ راست مملکت آسکتے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔
جوازات نے بتایا کہ ایسے افراد کو ہی آنے دیا جائے گا جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں جبکہ دیگر افراد کو مملکت آنے سے قبل 14 دن کسی ملک میں قیام کرنا ہوگا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے کے بعد کورونا سے بچاؤ کےلیے بوسٹر ڈوز دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں ان افراد کو مملکت آنے کے پانچ دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔
پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر ہی قرنطینہ میں رہنے کی پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔
The post پاکستان سے براہ راست سعودی عرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3D9qpmh
No comments